تہران (لارڈ میڈیا): ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو سنگین نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کریں گے۔ یہ بیان ایران کے جنوبی شہر سیرک پر امریکی حملے کے بعد دیا گیا ہے، جسے ایران کی آبنائے ہرمز پر برتری کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ نے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں پر فائرنگ کا مقصد دوسروں کو مقررہ راستے پر عمل کرنے کی یاد دہانی کرانا ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور دونوں ممالک کی جانب سے حملوں اور جوابی اقدامات کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
ابھی تک امریکی حکام نے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے، تاہم عالمی برادری خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


