ہومUncategorizedکراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔

نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو ایف دعا چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 45 سالہ عمران کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او بلال کالونی راؤ شبیر نے بتایا کہ واقعہ موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ اہم شواہد ملے ہیں جن سے ڈاکوؤں کا سراغ لگایا جا سکے گا۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے 75 سالہ فقیر محمد اور 18 سالہ حسین زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا اور اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں