ٹیکساس (لارڈ میڈیا): گوگل کے ایک 35 سالہ آئی ٹی ماہر صلاح الدین عبدالکافی نے اپنی لاکھوں ڈالر کی نوکری چھوڑ کر ٹیکساس میں حلال باربی کیو ریسٹورینٹ کھول لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ سالانہ 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کما رہے تھے۔ عبدالکافی نے وضاحت کی کہ وہ انڈسٹری سے مایوس ہو گئے تھے اور پیسے کمانے کی بجائے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے دسمبر 2004 میں ‘کافی باربی کیو’ ریسٹورینٹ کھولا، جو پہلے ہی دن مکمل طور پر فروخت ہوگیا۔ عبدالکافی نے انکشاف کیا کہ ان کا ریسٹورینٹ اس سال 4 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے، جبکہ گذشتہ سال 2.3 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔


