پونے (لارڈ میڈیا): بھارت میں 26 سالہ کاروباری شخصیت کیتن اگروال کے قتل کیس میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کیتن کی منگیتر سیا گوئل اور اس کے عاشق چیتن چودھری نے مبینہ طور پر قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس کے مطابق سیا اور چیتن نے کیتن کو قتل کرنے کی کئی بار کوشش کی، ایک موقع پر سیا نے کیتن کو دھکا دیا، تاہم وہ بچ گیا۔ بعد ازاں سیا نے یہ کہہ کر معاملہ سنبھال لیا کہ وہ سانپ دیکھ کر گھبرا گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 18 جون کو لوہ گڑھ قلعے کے قریب چیتن چودھری موجود تھا اور سیا نے اشارے دے کر مناسب وقت پر کیتن کو کھائی میں دھکا دیا۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سیا نے کیتن کا پاسپورٹ چھپا دیا تاکہ ان کا پری ویڈنگ فوٹو شوٹ منسوخ ہو جائے اور وہ قتل کی منصوبہ بندی مکمل کر سکے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے نے تہلکہ مچا دیا ہے اور بھارتی شوبز انڈسٹری بھی اس پر بھرپور ردعمل دے رہی ہے۔ کیتن اور سیا کی منگنی فروری 2026 میں ہوئی تھی اور نومبر 2026 میں شادی طے تھی، مگر سیا مبینہ طور پر کیتن سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔


