ہومUncategorizedپنجاب میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کو روکنے کیلئے نیا قانون...

پنجاب میں غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کو روکنے کیلئے نیا قانون متعارف

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سدباب کیلئے نیا قانون متعارف کروا دیا ہے۔ پرانے غنڈہ ایکٹ 1959 کی جگہ نیا قانون ‘دی پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفنڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیوئیر بل 2026’ قائمہ کمیٹی داخلہ سے منظور ہو چکا ہے۔

نئے قانون کے تحت پہلی بار جرم ثابت ہونے پر 3 سے 5 سال قید کی سزا دی جا سکے گی، جبکہ عادی مجرموں کو 7 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔

غنڈہ عناصر کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کئے جا سکیں گے، جو جرائم پیشہ عناصر کیلئے رکاوٹ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ بھی قانون کے دائرے میں شامل کر لی گئی ہے، جبکہ پولیس کو ملزمان کی ڈیجیٹل نگرانی اور بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرنے کا اختیار ہوگا۔

پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد قانون فوری نافذ العمل ہوگا، جس سے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو سکے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں