ہومUncategorizedجاپان میں 7.2 شدت کا طاقتور زلزلہ، چار افراد زخمی

جاپان میں 7.2 شدت کا طاقتور زلزلہ، چار افراد زخمی

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان میں جمعرات کی صبح 7.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح تقریباً 7:30 بجے صوبہ ایواتے کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں آیا اور اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے آؤموری کے ہاشیکامی ٹاؤن اور ہاچینوہے شہر میں شدید محسوس کیے گئے، جبکہ ہوکائیڈو، اکیتا، فوکوشیما، میاگی، یاماگاتا اور ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں بھی زمین لرز اٹھی۔ حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو مزید جھٹکوں کے امکان کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ فوکوشیما کے دائیچی اور دائی نیوکلیئر پاور پلانٹس اور آؤموری و میاگی کے جوہری بجلی گھروں میں کوئی غیر معمولی صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی۔ جاپانی حکام نے امدادی اور ہنگامی خدمات کو الرٹ کردیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں