کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی جب انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ ادا کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی کی بڑی خواہش پوری ہوئی ہے کہ وہ سالگرہ کے روز شوہر کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب لگ رہا ہے۔ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے لئے دعا کی کہ اللہ انہیں خوشیاں عطا فرمائے اور ہر غم و بری نظر سے محفوظ رکھے۔ نمرہ خان کو عمرہ ادائیگی پر مداحوں نے مبارکباد پیش کی اور شوہر کے لئے دعائیں کیں۔


