واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ منصفانہ ڈیل کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ تہران پر غیر معمولی دباؤ ڈالا جا چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ معائنہ کار مناسب وقت پر ایران جائیں گے اور لبنان کے حوالے سے معاملات بھی بہتر انداز میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹرز نے ان کے کام میں مشکلات پیدا کی ہیں، لیکن وہ اپنا کام مکمل کریں گے جیسا کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں۔
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف جنگ جاری نہیں رکھی جا سکتی۔ قرارداد 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کی گئی۔


