ہومUncategorizedلاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی سے لاش برآمد، تحقیقات جاری

لاہور میں رنگ روڈ پر گاڑی سے لاش برآمد، تحقیقات جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے رنگ روڈ پر ایک گاڑی سے شہری کی لاش برآمد ہونے کے واقعے نے شہر میں سنسنی پھیلادی ہے۔ پولیس کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی مشکوک حالت میں کھڑی پائی گئی، جس کی تلاشی کے دوران عادل نامی شخص کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق عادل کو گاڑی کے اندر گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے اندر سب انسپکٹر طاہر کی وردی بھی ملی ہے، جو تھانہ جنوبی چھاؤنی میں تعینات ہیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ متوفی عادل اور سب انسپکٹر طاہر آپس میں دوست تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور معاملہ قتل یا خودکشی کا ہوسکتا ہے۔

اہلخانہ کے بیانات کے مطابق عادل ذہنی دباؤ اور خاندانی تنازعات کا شکار تھا، جس کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی اصل نوعیت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید فرانزک نتائج کے بعد واضح ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں