ہومتازہ ترینبیجنگ میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے...

بیجنگ میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران 80 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران 84 لاکھ 66 ہزار سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورازم کے مطابق سیاحت سے ہونے والی مجموعی آمدنی 11 ارب 35 کروڑ یوآن (تقریباً ایک ارب 67 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

شہر میں باہر سے آنے والے 87 ہزار سیاحوں کی آمد بھی ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.2 فیصد زیادہ ہے، جبکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کے اخراجات 95 کروڑ یوآن رہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 31.4 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

تعطیلات کے دوران بیجنگ میں مختلف قسم کی ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کی مجموعی تعداد تقریباً 2 ہزار کے قریب تھی۔

بیورو نے تہوار کی مناسبت سے 10 سیاحتی روٹس متعارف کروائے، جس سے خاندانی سیر و تفریح کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ روایتی چینی ثقافت کو جدید اور فیشن ایبل عناصر کے ساتھ یکجا کرنے والی تقریبات نے بڑی تعداد میں نوجوان سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا جو منفرد اور میل ملاپ کے تجربات کی تلاش میں تھے، جبکہ روایتی ڈریگن بوٹ ریس اور گارڈن فیسٹیولز نے مقامی رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو لوک روایات کے منفرد سحر میں جکڑے رکھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے دوران شہر میں 280 شوز کے تحت ایک ہزار 136 تجارتی پرفارمنسز پیش کی گئیں۔

میونسپل بیورو نے 10 نمائشوں پر مبنی سیاحتی روٹس بھی شروع کئے، جس نے 20 سے زائد نمائشوں کو قریبی ثقافتی مقامات، تاریخی محلے اور تجارتی اضلاع سے جوڑ دیا، جس سے ان علاقوں میں مشترکہ اخراجات کو موثر فروغ ملا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں