ہومUncategorizedلاہور میں سالی کے قاتل بہنوئی کو عمر قید کی سزا، 10...

لاہور میں سالی کے قاتل بہنوئی کو عمر قید کی سزا، 10 لاکھ جرمانہ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کی سیشن عدالت نے اپنی سالی کو مہندی کی رات قتل کرنے کے مقدمے میں بہنوئی اکرام طفیل کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فیاض الحسن نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے دلائل، شواہد اور گواہوں کے بیانات کا جائزہ لیا اور یہ فیصلہ سنایا۔

عدالتی کارروائی کے دوران مدعی کے وکیل محمد عمران ایڈووکیٹ نے مجموعی طور پر 28 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے، جنہیں مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

مقدمے کے مطابق ملزم اکرام طفیل مقتولہ عائشہ کو پسند کرتا تھا اور جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں