شنگھائی (لارڈ میڈیا): چین کی یوئی بین کمپنی نے دنیا کا پہلا خودکار ڈرائیونگ ٹوائلٹ شیاؤبین تیار کیا ہے، جو معذور اور معمر افراد کی سہولت کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ، جو 29 ہزار یوآن میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، ایک بٹن یا وائس کمانڈ کے ذریعے حرکت کر سکتا ہے اور خودکار صفائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹوائلٹ خاص طور پر ان افراد کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں رات کے وقت ٹوائلٹ جانا مشکل ہوتا ہے۔
یہ ٹوائلٹ شنگھائی میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا، جو ریموٹ اور وائس کمانڈز کے ذریعے چلتا ہے۔ اس میں لیڈار اور الٹرا سونک سنسرز شامل ہیں جو اے آئی سسٹم کے ساتھ کام کرتے ہیں، تاکہ راستے میں رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔ وائس کمانڈز کے بغیر بھی یہ سسٹم کام کرتا ہے، تاکہ وائی فائی کی عدم موجودگی میں بھی استعمال کیا جا سکے۔
اس ٹوائلٹ میں بو کو پھیلنے سے روکنے کا سسٹم بھی شامل ہے، جو کام مکمل کرنے کے بعد خود کی صفائی کے لئے ڈوکنگ سسٹم سے جڑ جاتا ہے۔


