ہومUncategorizedمسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے: علی محمد خان

مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے: علی محمد خان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر نہیں دکھائی جاتیں، اس پابندی کو ختم کیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جواب دیا کہ اسمبلی میں تقاریر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بھی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ ان کی تقاریر بند کی جاتی ہیں، بےشک بعد میں چلائیں لیکن چلائیں۔ اسپیکر نے جواب میں کہا کہ انہیں نیشنل سکیورٹی کے معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ نیشنل سکیورٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں