اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صحافی کے سوال پر وضاحت کی کہ بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کا کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہترین انداز میں ملک کو آگے لے جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی ہے جبکہ اپوزیشن کے دور میں ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے۔


