ہومUncategorizedمقامی آٹو کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر سخت مخالفت

مقامی آٹو کمپنیوں کی گاڑیوں کی درآمد پر سخت مخالفت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزارت تجارت نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ مقامی آٹو کمپنیاں بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 پر غور کیا گیا۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ قومی ٹیرف کو ڈیجیٹائز اور ففتھ شیڈول کو ریشنلائز کیا جا رہا ہے۔ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد کرنے اور 5 سالہ پابندی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

سیکریٹری تجارت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کی فلاح اور مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کو غیر معمولی تحفظ حاصل رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی کمپنیاں درآمد کی مخالفت کرتی ہیں۔

سیکریٹری تجارت جواد پال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درآمدی ڈیوٹیوں میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی اور اوسط ٹیرف کو آئندہ 5 برسوں میں 20.19 فیصد سے کم کر کے 9.70 فیصد تک لایا جائے گا۔

رکن کمیٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے انڈسٹری کے لئے توانائی کی قیمتوں کی اہمیت پر زور دیا جبکہ مرزا اختیار بیگ نے ریونیو نقصان کے ازالے پر سوال اٹھایا۔ سیکریٹری تجارت نے جواب دیا کہ ریونیو پورا کرنے کے لئے دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں