ہومانٹرنیشنلایتھنز میں چینی فلم فیسٹیول کا آغاز، ثقافتی تبادلوں کا فروغ

ایتھنز میں چینی فلم فیسٹیول کا آغاز، ثقافتی تبادلوں کا فروغ

ایتھنز (شِنہوا) چینی فلم فیسٹیول 2026 کا ایتھنز میں آغاز ہو گیا جس میں جدید چینی فلموں کی متنوع پیشکش کی گئی۔ یہ فیسٹیول چین اور یونان کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کاوش ہے۔

4 روزہ اس تقریب کا مشترکہ انعقاد یونانی فلم آرکائیو اور چائنہ فلم آرکائیو نے کیا۔ فیسٹیول میں مختلف اصناف پر مشتمل 8 چینی فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جو یونانی ناظرین کو چین کی متحرک فلمی صنعت اور معاصر ثقافت سے روشناس کرائیں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیلینک فلم اینڈ آڈیو ویژول سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیونیداس کرسٹوپولوس اور یونانی فلم آرکائیو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر ماریا کومنینوس نے باہمی تفہیم کو فروغ دینے اور مختلف ثقافتوں کے لوگوں کو قریب لانے میں سینما کے کردار پر زور دیا۔

چائنہ فلم ایڈمنسٹریشن کے ایگزیکٹو نائب ڈائریکٹر ماؤ یو نے کہا کہ چین اور یونان حالیہ برسوں میں ایک دوسرے کے ہاں کامیابی سے فلمی میلوں کا انعقاد کر چکے ہیں۔ انہوں نے آڈیو ویژول شعبے میں یونان کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے اور فلم کے ذریعے عوامی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے لئے چین کے عزم کا اظہار کیا۔

فیسٹیول کے دوران چائنہ فلم آرکائیو اور یونانی فلم آرکائیو نے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے جس کا مقصد فلموں کے تحفظ، ثقافتی تبادلوں اور فلمی صنعت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ماؤ یو نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ سال بیجنگ میں یونانی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں