بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصورات کی اصلاح کرے اور محاذ آرائی کو ہوا دینے اور الزام تراشی کا سلسلہ بند کرے۔
ترجمان لین جیان نے روزانہکی پیس بریفنگ میں یوکرین تنازع کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے چین سے متعلق ریمارکس کے جواب میں کہا کہ سرد جنگ کے دور کی ایک پرانی تنظیم نیٹو کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ اس نے آج کی دنیا میں امن اور استحکام کے لئے کیا کردار ادا کیا اور اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
روٹے نے کہا تھا کہ چین نے روس کو پابندیوں سے بچنے اور دوہری استعمال کی اشیاء فراہم کرنے میں مدد دی ہے۔
لین جیان نے واضح کیا کہ چین نے اس تنازع کے کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کئے اور دوہری استعمال کی اشیاء پر سخت کنٹرول نافذ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین بحران کے بارے میں چین نے ہمیشہ ایک معروضی اور منصفانہ موقف اختیار کیا ہے اور مسلسل فعال کوششیں کی ہیں تاکہ کشیدگی ختم ہو اور امن مذاکرات کو فروغ دیا جا سکے۔


