ہومUncategorizedٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں منظور

ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں منظور

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو نجی اور سرکاری جائیدادوں پر ٹاورز لگانے اور آپٹیکل فائبر بچھانے کی اجازت دینے والا بل منظور کر لیا۔

اس بل کے تحت نجی جائیداد کے مالکان اور سرکاری ادارے ٹیلی کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر کے لیے جگہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

موبائل فون یا ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو آپٹیکل فائبر بچھانے یا ٹاور لگانے سے روکنے والے نجی مالک، کرائے دار یا ادارے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بل اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کی مزید منظوری لی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں