بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسداد منشیات اتھارٹی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ غیر طبی نشہ آور اور نفسیاتی اثر رکھنے والے مزید 16 مادوں کو کنٹرول شدہ فہرست میں شامل کرے گی۔
چین کے قومی انسداد منشیات کمیشن کے دفتر کے مطابق یہ پابندی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
اس اضافے کے بعد چین نے مجموعی طور پر 412 اقسام کے غیر طبی نشہ آور اور نفسیاتی اثر رکھنے والے مادوں کو کنٹرول میں لے لیا ہے جبکہ فینٹانائل سے متعلق تمام مادے، لیبارٹری میں تیار کئے گئے نشہ آور مادے اور نائٹازینز سے متعلق مادوں کی تمام اقسام بھی کنٹرول میں آ چکی ہیں۔


