ہومUncategorizedآبادی اور وسائل میں توازن کیلئے خاندانی منصوبہ بندی ضروری

آبادی اور وسائل میں توازن کیلئے خاندانی منصوبہ بندی ضروری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معاشی استحکام اور انسانی ترقی کیلئے آبادی اور وسائل میں توازن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ماہرین نے خاندانی منصوبہ بندی، صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔ یہ نکات پاپولیشن کونسل پاکستان اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے منعقدہ میڈیا کولیشن میٹنگ میں سامنے آئے۔

پاپولیشن کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر اخراجات ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں۔ انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ بچوں کی پیدائش کے درمیان مناسب وقفہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے اہم ہے۔

اکرام الاحد نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی 2.5 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے جبکہ سرکاری اخراجات کم ہیں۔ انہوں نے شواہد کی بنیاد پر پالیسی سازی اور جوابدہی کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینئر اکنامک ایڈوائزر عمار علی قریشی نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن ایک معاشی ضرورت ہے اور خواتین کی تعلیم و خودمختاری پائیدار ترقی کیلئے اہم ہے۔

میڈیا نمائندگان نے صحت، تعلیم اور آبادی کے شعبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ میڈیا درست معلومات کی فراہمی اور حکومتی وعدوں پر عملدرآمد کی نگرانی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں