بیجنگ (شِنہوا) مین لینڈ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام دراصل ایک خیالی علیحدگی پسندانہ جمود کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک ہی چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے جو ایک ناقابل تردید تاریخی اور قانونی حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی آبنائے تائیوان کی اصل اورحقیقی موجودہ صورتحال ہے۔


