ہومتازہ ترینچین کے مقامی طور پر تیار کردہ ایئر شپ تجرباتی مرحلے سے...

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ ایئر شپ تجرباتی مرحلے سے نکل کر تجارتی فضاؤں میں داخل

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مقامی سطح پر تیار کئے گئے انسان بردار ایئر شپ اب تجرباتی مرحلے سے نکل کر بڑے پیمانے پر تجارتی آپریشنز کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مقامی طور پر تربیت یافتہ پائلٹس کا پہلا گروپ اے ایس 700 ایئر شپ پر آمدنی پیدا کرنے پروازیں انجام دینے کے لئے تیار ہے۔

مئی کے آغاز میں 4 پائلٹس نے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے اے سی) سے کمرشل لائسنس حاصل کئے جس کے بعد وہ اب تجارتی روٹس پر اپنی باضابطہ شروعات کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں جو چین کی مقامی ایئر شپ صنعت کے آغاز کی علامت ہے۔

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر جنگ مین میں مقیم یہ پائلٹس اب کسٹمر کمپنیوں کو اے ایس 700 کے آپریشنل ماڈلز قائم کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ یہ ایئر شپ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے تحت چائنہ سپیشل وہیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔

اے ایس 700 چین کا پہلا انسان بردار ایئر شپ ہے جو مکمل طور پر ہوابازی کے معیار اور حفاظتی ضوابط کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس پر مکمل خود مختار حقوق ملکیت حاصل ہے۔ 50 میٹر طویل یہ ایئر شپ زیادہ سے زیادہ 700 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے اور 10 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی ہموار اور بادل جیسی شکل کی وجہ سے اسے "شیانگ یون” کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب "خوش بخت بادل” ہے۔

پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چائنہ سپیشل وہیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ٹیسٹ فلائٹ ڈائریکٹر ژاؤ جیانان کے مطابق چاروں پائلٹس تجربہ کار ہوا باز ہیں جنہوں نے چین کے پہلے منظم کمرشل ایئر شپ تربیتی پروگرام سے تربیت حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں