ہومتازہ ترینچین کے ٹیکس اعداد و شمار سے سال کے پہلے پانچ ماہ...

چین کے ٹیکس اعداد و شمار سے سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران صنعتی شعبے کی آمدنی میں مسلسل اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) سرکاری ٹیکس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران چین کے صنعتی اداروں کی فروخت آمدنی میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہائی ٹیک اور ابھرتے ہوئے شعبوں سے وابستہ کمپنیوں نے خاص طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری 6.8 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری تا مئی کے عرصے میں آلات سازی کے شعبے کی فروخت آمدنی میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مجموعی پیداواری شعبے کی آمدنی کا 46.8 فیصد بنتا ہے اور یہ شعبہ بدستور صنعتی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسی عرصے کے دوران روبوٹکس اور ذہین گاڑیوں کے آلات کی تیاری سے متعلق شعبوں کی فروخت آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 27.7 فیصد اور 46.3 فیصد اضافہ ہوا جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت صنعتی شعبے کی ترقی کو مسلسل فروغ دے رہی ہے۔

خاص طور پر مربوط الیکٹرانک سرکٹس، روشنی اور بجلی سے کام کرنے والے آلات اور سیمی فروخت آمدنی میں بالترتیب 57.7 فیصد، 32.6 فیصد اور 24.4 فیصد اضافہ ہوا جو چین کی اعلیٰ درجے کی برقی آلات کی پیداوار کی تیز رفتار ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ملک میں ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ہوا، سورج، آبی اور جوہری توانائی پر مشتمل صاف توانائی کے ذرائع سے حاصل ہونے والی فروخت آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.9فیصد اضافہ ہوا جبکہ بجلی کی مجموعی فروخت آمدنی میں ان کا حصہ بڑھ کر 38.1 فیصد ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

انتظامیہ کے ماتحت ٹیکس سائنس و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق لی پھنگ نے کہا کہ ٹیکس کے اعداد و شمار صنعتی اداروں کی فروخت آمدنی میں مستحکم اضافے کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ آلات سازی اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعتوں جیسے نئے ترقیاتی محرکات نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور ماحول دوست و کم کاربن صنعتی تبدیلی کا عمل مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

لی نے کہا کہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ چین کی صنعتی معیشت کی بنیاد مسلسل مضبوط ہو رہی ہے جبکہ اس کا معیار اور کارکردگی بھی بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں