ہومتازہ ترینچین عالمی نظم ونسق میں فعال کردار ادا کر رہا ہے،چینی وزیر...

چین عالمی نظم ونسق میں فعال کردار ادا کر رہا ہے،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی ترقی پذیر ملک کے طور پر عالمی نظم ونسق میں ہمیشہ سے فعال کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں کہی جو "زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی نظم ونسق: چین کے اصول، تجاویز اور اقدامات” کے عنوان سے جاری کردہ وائٹ پیپر کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے اور حقیقی کثیرجہتی کو عملی طور پر اپنانے میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی کا شراکت دار، بین الاقوامی نظام کا محافظ اور عوامی مفادات فراہم کرنے والا ملک رہا ہے اور وہ عالمی نظم ونسق کو بہتر بنانے اور اس میں اصلاحات کے لئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں