ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، تعاون آگے...

چین اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین نے اپنے ہمسایوں کے ساتھ سفارت کاری میں نیپال کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ایک اہم مقام دیا اور وہ نیپال کے تمام عوام کے لئے دوستانہ پالیسی پر کاربند ہے۔

وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں اپنے نیپالی ہم منصب ششیر خنال کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

وانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح نیپال کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں نیپال کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے اور بجلی کے نظام، شاہراہوں، سرحدی بندرگاہوں اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا، تاکہ نیپال کو خشکی میں گھرے ہوئے ملک سے زمینی رابطوں کے حامل ایک ملک میں تبدیل کرنے میں مدد دی جا سکے۔

وانگ نے زور دیا کہ دونوں ملک تعاون کے مختلف پلیٹ فارمز اور طریقہ کار کا بھرپور استعمال کریں، عملی تعاون وسیع کریں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کی نیپال میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں نیپال زیادہ منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

نیپالی وزیر خارجہ ششیر خنال نے نیپال کی قومی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے چین کی طویل المدتی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے ہمیشہ نیپال کے ساتھ برابری کا سلوک اور اس کی خودمختاری و آزادی کا احترام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی پر پختہ یقین رکھتا ہے اور چین کے مکمل اتحاد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی قوت کو چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے نیپال کی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

خنال نے کہا کہ نیپال چین سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کو ایک منصفانہ، قانون پر مبنی اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیپال انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے تصور کی مکمل توثیق اور چین کے پیش کردہ عالمی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں