ہومتازہ ترینچین کے پہلے درجے کے شہروں میں مئی کے دوران گھروں کی...

چین کے پہلے درجے کے شہروں میں مئی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پہلے درجے کے شہروں یعنی بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین میں مئی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق مئی میں چاروں بڑے شہروں میں نئے گھروں کی قیمتیں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھ گئیں جبکہ اس اضافے کی رفتار اپریل کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زیادہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین میں نئے گھروں کی قیمتوں میں بالترتیب 0.2 فیصد، 0.2 فیصد اور 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیجنگ میں 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

این بی ایس کے مطابق دوسرے درجے کے شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی ہوئی جو گزشتہ مہینے کے برابر ہے جبکہ تیسرے درجے کے شہروں میں قیمتیں 0.4 فیصد کم ہوئیں جو اپریل کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹ زیادہ کمی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق بڑے اور درمیانے درجے کے 70 شہروں میں سے 16 شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جو اپریل کے مقابلے میں دو شہر زیادہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں