کیلیفورنیا (لارڈ میڈیا): امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق یہ حادثہ لاس اینجلس کے شمال میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس بیس پر پیش آیا۔
ائیر فورس بیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست میسوری میں بھی ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


