ہومUncategorizedچینی کا مکمل ترک صحت کے لیے نقصان دہ، تحقیق

چینی کا مکمل ترک صحت کے لیے نقصان دہ، تحقیق

کویت (لارڈ میڈیا): ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق چینی کا مکمل طور پر ترک کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کویت کے دسمان ڈائیبیٹس انسٹیٹیوٹ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی مکمل دوری معدے اور میٹابولک صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

تحقیق میں چوہوں کو کم چکنائی والی غذا دی گئی، جن میں چینی شامل نہیں تھی، جبکہ دوسرے گروپ کو چینی والی غذا دی گئی۔ 16 ہفتوں کے دوران چینی کے بغیر غذا کھانے والے چوہوں کے جسم میں انسولین کی حساسیت متاثر ہوئی، گلوکوز کنٹرول خراب ہوا، معدے میں بیکٹیریا کا توازن بگڑا اور جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بڑھا۔

محققین نے بتایا کہ چینی کو مکمل طور پر غذا سے نکالنا معدے اور میٹابولزم کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، اور متوازن غذائی انتخاب کی اہمیت پر زور دیا۔

تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کے استعمال کو مکمل ترک کرنے کے اثرات کو پہلے کبھی نہیں جانچا گیا تھا اور نتائج مستقبل کی غذائی سفارشات میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں