ہومUncategorizedروسی ویکسین کی بحالی سے لائیو اسٹاک شعبے میں ترقی

روسی ویکسین کی بحالی سے لائیو اسٹاک شعبے میں ترقی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): لائیو اسٹاک شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز ویکسین کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ اس پیش رفت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں لائیو اسٹاک کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملا ہے۔ پاکستان میں فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز سے لاکھوں مویشی متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث پیداوار اور برآمدات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں تقریباً 2,100 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ روس کے تجارتی نمائندے ڈینس اے نیو زوروف نے ایس آئی ایف سی کے مؤثر رابطہ کاری کے کردار کو سراہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے مویشی پالنے والے کسانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور لائیو اسٹاک کی پیداوار و معیار میں بہتری آئے گی۔ اس پیش رفت سے پاکستان کے لائیو اسٹاک شعبے کو فروغ ملنے اور پاکستان و روس کے درمیان تعاون مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں