ہومتازہ ترینآبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی اور قومی اتحاد...

آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی اور قومی اتحاد کو فروغ دیا جائے، اعلیٰ چینی سیاسی مشیر

شیامن (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی اور قومی اتحاد کو آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورت کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں منعقدہ 18ویں آبنائے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک ہی چین کا حصہ ہیں۔ انہوں نے "تائیوان کی آزادی” سے متعلق علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی بھرپور مخالفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی قوم کے مشترکہ گھر کے تحفظ اور ترقی کے لئے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وانگ نے کہا کہ مین لینڈ، تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ترقی کے مواقع اور ثمرات بانٹنے کے لئے تیار ہے اور آبنائے کے دونوں اطراف تبادلوں، تعاون اور مربوط ترقی میں ان کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وانگ ہوننگ نے امید ظاہر کی کہ آبنائے کے دونوں جانب کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل چینی قوم، چینی ثقافت اور وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور مل کر چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے مقصد کو آگے بڑھائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں