ہومانٹرنیشنلامریکہ اور ایران معاہدے کے قریب، دستخط آئندہ چند روز میں متوقع...

امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب، دستخط آئندہ چند روز میں متوقع ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے ایک "بہترین معاہدہ” طے کر لیا ہے اور توقع ہے کہ اس پر آئندہ چند روز میں دستخط ہو جائیں گے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ہفتے کے آخر میں یورپ میں ایک دستخطی تقریب منعقد ہوگی جس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزات "حتمی شکل” میں ہیں اور معاہدہ "بہت جلد” مکمل ہو جائے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اس معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان کا جواب ہاں میں ہے۔

انہوں نے ممکنہ معاہدے کو کچھ حد تک ابتدائی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت مضبوط مفاہمتی یادداشت ہے اور یہ کام ضرور ہو کر رہے گا۔

تہران نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا اس نے امریکہ کے ساتھ اس معاہدے کی شرائط پر اتفاق کیا ہے یا نہیں، جس کا مقصد اس جنگ کا خاتمہ ہے جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف شروع کی تھی۔

اس سے قبل جمعرات کو ٹرمپ نے مسلسل تیسرے دن ایران پر حملہ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا تاہم چند گھنٹے بعد انہوں نے اس منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں