ہومUncategorizedپاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 49,651 میگاواٹ تک پہنچ گئی

پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 49,651 میگاواٹ تک پہنچ گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پاکستان کی مجموعی بجلی کی پیداواری صلاحیت 49,651 میگاواٹ تک بڑھ گئی ہے۔ مالی سال 2026 کے پہلے نو ماہ میں 92 ارب 83 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ 83 ارب 14 کروڑ یونٹس استعمال ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان نو ماہ کے دوران 13 کروڑ 64 لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال کی گئیں، 21.41 ملین ٹن کوئلہ اور یومیہ اوسطاً 2,929 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا استعمال ہوا۔

اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ انسٹالڈ کیپسٹی میں چار ہزار میگاواٹ سے زائد اضافہ ہوا، جو پچھلے مالی سال کے 45,782 میگاواٹ سے بڑھ کر 49,651 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

توانائی کے شعبے میں قابلِ تجدید ذرائع کا حصہ بھی نمایاں ہوا، جو مجموعی پیداواری صلاحیت کے 20 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

بجلی کی پیداوار میں 46.9 فیصد تھرمل، 30.1 فیصد پن بجلی، 18.5 فیصد جوہری ذرائع اور 4.5 فیصد قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں