ہومUncategorizedگھر پر قدرتی طریقوں سے کچے آم پکانے کے طریقے

گھر پر قدرتی طریقوں سے کچے آم پکانے کے طریقے

کراچی (لارڈ میڈیا): آم کا سیزن عروج پر ہے اور اس رسیلے پھل کو قدرتی طریقوں سے بغیر کیمیکلز پکانے کے مختلف طریقے موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آم قدرتی طور پر پک جائے تو اس کی مٹھاس اور خوشبو بہتر ہوتی ہے۔

کچے آم پکانے کے لیے گھریلو طریقے مؤثر ہیں۔ کاغذی تھیلے میں رکھ کر آم دو سے چار دن میں پک سکتے ہیں۔ چاولوں کے کنٹینر میں چھپا کر رکھنے سے آم جلدی پک جاتے ہیں۔

اخبار میں لپیٹ کر گرم جگہ پر رکھنے سے آم تین سے پانچ دن میں پک سکتے ہیں۔ پکے پھلوں کے ساتھ رکھنے سے بھی آم دو سے چار دن میں پک جاتے ہیں۔

گھر کے گرم کونے میں آم کو رکھ کر چار سے سات دن میں پکایا جا سکتا ہے۔ ان طریقوں سے کیمیکلز سے بچا جا سکتا ہے اور آم کا اصل ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں