ہومانٹرنیشنلایران کا امریکا پر سفارتی عمل کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد

ایران کا امریکا پر سفارتی عمل کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکا پر سفارتی عمل کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے متضاد بیانات اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں سفارتی عمل کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سفارت کاری کسی خلا میں نہیں ہوتی بلکہ مؤثر سفارتی عمل کے لیے سازگار حالات کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جس سے مذاکراتی ماحول متاثر ہو رہا ہے۔

بقائی نے کہا کہ ایران کے لیے سفارت کاری اور میدانِ جنگ دونوں ملکی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے ذرائع ہیں، اور ایران ان دونوں کو ہم آہنگ رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی مسلح افواج کویت، بحرین اور اردن میں حملوں کے ذریعے ملک کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جہاں ضرورت ہو، ایرانی افواج پوری قوت سے جواب دیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں