شہر (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 8 بھائیوں پر مشتمل چار جوڑیاں مختلف ممالک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ ان بھائیوں میں فرانسیسی نژاد دیزیرے دوئے اور گیولا دوئے شامل ہیں، جو بالترتیب فرانس اور آئیوری کوسٹ کی نمائندگی کریں گے۔
نکولس ولیمز اسپین جبکہ ان کے بھائی انیکی ولیمز گھانا کی جانب سے کھیلیں گے، دونوں نے عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کے ذریعے توجہ حاصل کی ہے۔
آسٹریلیا کے ہیرے ساؤٹر اور اسکاٹ لینڈ کے جان ساؤٹر بھی اس دلچسپ فہرست کا حصہ ہیں، جو مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں ان بھائیوں کے درمیان براہِ راست مقابلے کا امکان نہیں ہے، لیکن فٹبال کی تاریخ میں یہ ایک نایاب موقع ہے۔
ماضی میں ورلڈ کپ میں صرف ایک مرتبہ بھائیوں کا آمنا سامنا ہوا تھا، جب جرمنی کے جیروم بوٹینگ نے گھانا کے خلاف اپنے سوتیلے بھائی کیون پرنس بوٹینگ کا مقابلہ کیا تھا۔


