اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ایک سال کے دوران قومی خزانے پر 7 ہزار ارب روپے کا اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار 930 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ملکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 994 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالیاتی ماہرین نے اس صورتحال کو ملکی معیشت کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے کیونکہ قرضوں کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔
مزید برآں، اپریل 2026 کے دوران مرکزی حکومت کے قرضوں میں 1406 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرونی اور ملکی قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے لیا گیا بھاری قرض ملکی معیشت پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔


