واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی جانب سے مبینہ طور پر امریکی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کے بعد امریکی فوج کو "ضروری” جواب دینا ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مجھے ابھی اطلاع دی گئی ہے کہ گزشتہ رات ایرانیوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کے دوران ہمارے ایک انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔
ٹرمپ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹوں کو بچا لیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کے جواب میں امریکہ کے لئے کارروائی کرنا ناگزیر ہے۔


