ہومانٹرنیشنلاسرائیل نے لبنان کے خلاف حملے بڑھائے تو مزید "تباہ کن جواب"...

اسرائیل نے لبنان کے خلاف حملے بڑھائے تو مزید "تباہ کن جواب” دیں گے، ایران کا انتباہ

تہران (شِنہوا) ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز کے چیف کمانڈر علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان اور لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ پر اپنے حملے مزید بڑھاتا ہے یا ایران کی حالیہ کارروائی کا جواب دیتا ہے تو اسے مزید تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ ندامت پر مجبور ہوگا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق جاری کردہ بیان میں عبداللہی نے زور دیا کہ اسرائیل جنوبی لبنان اور ضاحیہ پر حملے فوری طور پر بند کرے بصورت دیگر اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف "تباہ کن” کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

عبداللہی نے کہا کہ اسرائیل امریکی "گرین سگنل” اور بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر لبنانی عوام کے خلاف "اشتعال انگیز اقدامات” کر رہا ہے اور فاسفورس بموں سمیت ممنوعہ ہتھیار استعمال کرکے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عبداللہی کے مطابق ایران کی سابقہ تنبیہات کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے تیز کر دیئے ہیں اور ضاحیہ کو نشانہ بنا کر تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔

دوسری جانب ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور(آئی آر جی سی) نے اعلان کیا کہ اس کی ایئروسپیس فورس نے شمالی اسرائیل میں واقع رمت ڈیوڈ ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی جنوبی لبنان میں اسرائیل کے "وسیع جرائم” کے جواب میں کی گئی جن میں شہریوں کی ہلاکت اور بے دخلی شامل ہے۔

آئی آر جی سی کے سرکاری نیوز پلیٹ فارم سپاہ نیوز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہی فضائی اڈہ لبنان کے خلاف "جارحیت” کا مرکز رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 8 اپریل کو ایران کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی قبول کرنا اس امر سے مشروط تھا کہ تمام محاذوں پر لڑائی بند ہوگی تاہم امریکہ اور اسرائیل نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور لبنان میں اپنی "جارحیت اور جرائم” جاری رکھے جبکہ آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور بحر ہند میں ایرانی ساحلوں اور جہازوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں