پیرس (لارڈ میڈیا): فرانس نے غزہ فلوٹیلا کے سماجی کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی بدسلوکی پر جنگی جرائم کا مقدمہ شروع کر دیا ہے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ فرانس حکومت کی درخواست پر شروع کیا گیا ہے تاکہ اسرائیلی بدسلوکی کی تحقیقات کی جا سکیں۔
ادھر آئرلینڈ نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر اور وزیر خزانہ بیزیلیل سموٹریچ کے آئرلینڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آئرش وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے سے ان وزرا کا ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
اسی دوران البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں ہزاروں افراد نے امریکی اسرائیلی کمپنی کے رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ البانیہ برائے فروخت نہیں ہے اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر سے وابستہ کمپنی البانیہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔


