ہومUncategorizedفلک شبیر کی مریم نواز سے ڈریس کوڈ قانون کی درخواست

فلک شبیر کی مریم نواز سے ڈریس کوڈ قانون کی درخواست

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق قانون بنانے کی درخواست کی ہے۔ فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک اسٹوری میں پنجاب حکومت کی جانب سے ویپنگ پر پابندی لگانے کے اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام ہے، لیکن بطور دو بیٹیوں کے والد، وہ مریم نواز سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ عوامی مقامات، بازار اور سڑکوں پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے لیے بھی کوئی قانون بنایا جائے۔ فلک شبیر نے مزید کہا کہ بصورت دیگر، ثقافتی طور پر نقصان کا خدشہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں