ہوماہم ترینپاکستان میں فری لانسرز کی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک...

پاکستان میں فری لانسرز کی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی

کراچی (لارڈ میڈیا): مالی سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کے لیے پالیسی اور مالیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کی بدولت کاروبار دوست ماحول اور ریگولیٹری سہولتوں کو فروغ ملا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رقوم برقرار رکھنے کی حد 35 سے 50 فیصد تک بڑھائی گئی ہے، جس سے آئی ٹی ایکسپورٹرز کو اپنی فارن کرنسی آمدن کے استعمال میں مزید خودمختاری حاصل ہو گئی ہے۔

فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریگولیٹری پابندیوں میں نرمی اور خصوصی ڈیبٹ کارڈز کے اجرا سے عالمی ادائیگیاں آسان بنائی گئی ہیں۔ فری لانسرز کے لیے نیا بینکاری فریم ورک متعارف کراتے ہوئے بینکاری سہولتوں اور اکاؤنٹ اوپننگ کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کیے گئے ان اقدامات نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور زیادہ زرمبادلہ ملک میں لانے کی راہ ہموار کی ہے، جس کی بدولت مالی سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں