ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلپاکستان کی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت

پاکستان کی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری عثمان احمد نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہ ملنے پر پاکستان نے شرکت سے معذرت کی ہے۔

عثمان احمد نے بتایا کہ منتظمین نے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس کی دستاویزات دی ہیں، لیکن پاکستان کو ایسی کوئی دستاویز موصول نہیں ہوئیں۔ منتظمین نے پاکستان کو منسٹری آف ہوم افیئرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

دو مرتبہ بھارتی فینسنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی سے رابطہ کرنے کے باوجود پاکستانی وفد کو کلیئرنس کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ عثمان احمد نے کہا کہ ہمیں جواب دیا گیا کہ ویزوں اور کلیئرنس کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔

ایشین فینسنگ چیمپئن شپ نئی دہلی میں 18 سے 24 جون تک شیڈول ہے، لیکن پاکستان کی عدم شرکت کا فیصلہ ویزا اور کلیئرنس مسائل کی وجہ سے کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں