تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی نیوی، بحریہ اور فوجی صلاحتیں ختم کردینے کے دعوؤں کو مشکوک قرار دیا ہے۔ انہوں نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کمزور ضرور ہوا ہے لیکن وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ایران اب تک جوہری مواد ختم کرنے پر راضی نہیں ہوا ہے۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کی سخت گفتگو کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں جنہیں حل کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور وہ ایران سے متعلق بنیادی باتوں پر متفق ہیں اور امریکا و اسرائیل ایران کے معاملے پر کارروائی کے لئے تیار ہیں۔ تاہم، بھرپور فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ ٹرمپ ہی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ غزہ میں کارروائی کب کرنی ہے اور حماس کو غیرمسلح کرنے کے فیصلے امن بورڈ کے ساتھ کیے جائیں گے۔


