واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ایران جنگ کے حوالے سے امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد کے تحت ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کی کانگریس کی منظوری کے بغیر اجازت نہیں ہوگی۔
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ قرارداد ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کے حق میں 215 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قرارداد کی حمایت میں چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔
یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر امریکی کانگریس میں بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہر کرتا ہے، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی موجود ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکانِ کانگریس کا مؤقف ہے کہ کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری آئینی طور پر ضروری ہے۔
امریکی سینیٹ نے اس قرارداد کو 47 ووٹوں کے مقابلے 52 ووٹوں سے مسترد کر دیا۔
پاکستان نے جانی و مالی نقصان روکنے کے لیے بہترین سہولت کاری فراہم کی اور سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہروں کی بندش جیسی مشکلات برداشت کیں۔


