ہوماہم تریناسلام آباد ہائیکورٹ کا سفری پابندیوں پر اہم فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سفری پابندیوں پر اہم فیصلہ جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اوور اسٹے پر کسی دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کے لیے کافی جواز نہیں ہے۔ جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے اوور اسٹے کی بنیاد پر کسی شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کو غیر قانونی قرار دیا اور شہری کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ سفری پابندی کے لیے جرم، سیکیورٹی خدشے یا ناقابل تردید ثبوت کا ہونا ضروری ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکلز 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے اور یہ شہریوں کے بیرون ملک سفر اور روزگار کے آئینی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ شہری خلیجی ملک میں اوور اسٹے کے باعث ڈی پورٹ ہوا تھا اور یہ اقدام دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کے لیے اٹھایا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں