ہومانٹرنیشنلایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کا ایران کے جزیرہ قشم پر...

ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی جانب سے مبینہ حملوں کی کوششوں کے جواب میں ایران کے جزیرہ قشم پر "اپنے دفاع” کے تحت حملے کئے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع جزیرہ قشم میں ایرانی فوج کے ایک زمینی کنٹرول سٹیشن کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق اس کارروائی میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

سینٹکام نے کہا کہ ایران نے خطے کے کئی پڑوسی ممالک کی جانب بیلسٹک میزائل داغے تاہم کوئی بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کویت کی جانب داغے گئے دو ایرانی میزائل راستے میں ہی گر گئے یا ٹوٹ گئے جبکہ بحرین کی طرف فائر کئے گئے تین میزائلوں کو امریکی اور بحرینی فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا کہ اس نے منگل کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے بحرین میں موجود امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق آئی آر جی سی بتایا کہ اس نے منگل کے روز کویت کی جانب کم از کم 10 بیلسٹک میزائل بھی داغے۔

تاہم سینٹکام نے فوری طور پر ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کی دونوں لہریں اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں