تہران (لارڈ میڈیا): امریکی حملے کے بعد ایران نے عراقی سمندر کے قریب ایک جہاز پر کروز میزائل داغ دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ امریکی اور اسرائیلی تعلق رکھنے والے جہاز پر کیا گیا، جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے صہیونی حکومت اور امریکی افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی کھوکھلی دھمکی نہیں ہے اور ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔


