ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں اداکار عمران خان کو بہت پسند کرتی تھیں۔ عمران خان ایک دہائی کے بعد نیٹ فلکس کی فلم ‘ادھورے ہم، ادھورے تم’ کے ذریعے واپس آ رہے ہیں، جس میں بھومی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں 37 سالہ بھومی نے بتایا کہ عمران کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خاص رہا کیونکہ وہ ان کی مداح رہی ہیں۔ بھومی کا کہنا تھا کہ بچپن میں عمران خان میرے کرش تھے۔
اداکارہ نے فلم کے بارے میں بتایا کہ آج کل ایسی رومانوی کامیڈی فلمیں کم ہی بنتی ہیں، کہانی پسند آنے کے بعد انہوں نے فوراً فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھومی نے پہلے بھی عمران خان کی اداکاری کی تعریف کی ہے اور کہا کہ جن اداکاروں کو وہ نوجوانی میں پسند کرتی تھیں، ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔


