نیپی تاؤ (شِنہوا) میانمار کے شہر نیپی تاؤ میں لان کانگ-می کونگ تعاون کے خصوصی فنڈ (2026) کے منصوبوں سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
میانمار میں چینی سفیر ماجیا اور میانمار کے نائب وزیر خارجہ یو کوکو کیاؤ نے معاہدے پر دستخط کئے۔
چینی سفیر ماجیا نے کہا کہ لان کانگ-می کونگ تعاون گزشتہ ایک دہائی کے دوران بہت فروغ پایا ہے، جس کے تحت بڑی تعداد میں "چھوٹے مگر موثر” منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن سے مقامی لوگوں کے حالات زندگی میں واضح بہتری آئی ہے اور لان کانگ-می کونگ کے چھ ممالک کے عوام کے درمیان جذباتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور شمولیت کے اصولوں پر قائم رہے گا اور میانمار کے ساتھ مل کر اس تعاون کو مزید مضبوط اور عملی بنانے کے لئے کام کرے گا تاکہ ایک پرامن، محفوظ، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ خطے کی مشترکہ تعمیر میں کردار ادا کیا جا سکے۔
میانمار کے یونین وزیر خارجہ یو تن ماؤنگ سوے نے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لان کانگ-می کونگ تعاون کے خصوصی فنڈ کے تحت منصوبوں نے خطے کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانمار نئے منصوبوں کو بہتر طریقے سے نافذ کرے گا تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔


