بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سطح کے تبتی بدھ مت کالج میں 34 تبتی بدھ راہبوں کو "تھو رام پا” ڈگری عطا کی گئی، جو تبتی بدھ مت میں ڈاکٹریٹ کے مساوی ایک باوقار علمی اعزاز ہے۔
یہ سکالرز تبتی بدھ مت کے گیلوگ، ساکیا اور جونانگ مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ متعلقہ ضوابط کے مطابق ڈگری حاصل کرنے سے قبل انہیں سخت مراحل سے گزرنا پڑا جن میں اہلیت کا جائزہ، امتحانات، مقالے کا دفاع اور جانچ شامل تھی۔
کالج کے صدر اور روحانی پیشوا جامیانگ لوسانگ جگمے تبدین چوئیگ یی نیما نے راہبوں کو ڈگریاں پیش کیں۔ تقریب کے بعد پنچن ایردینی چھوس-کی رگیال پو نے بھی ان سکالرز سے ملاقات کی۔
تبتی بدھ مت کے سکالرز کے لئے 2004 میں نئے علمی اعزازی نظام کے آغاز سے اب تک چین کے اعلیٰ سطح کے تبتی بدھ مت کالج سے مجموعی طور پر 433 راہب "تھو رام پا” ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ یہ راہب شی زانگ سمیت سیچھوان، یون نان، گانسو اور چھنگ ہائی کے تبتی آبادی والے علاقوں اور بڑی خانقاہوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا تعلق تبتی بدھ مت کے تمام مکاتب فکر سے ہے۔


